’’آج یوروپی یونین اور یوکرین پہلے سے کہیں زیادہ قریب‘

ارسلا وان ڈیر لیین نے کہا کہ ’’آج یوروپی یونین اور یوکرین پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں، ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے، ہمیں اس جنگ کو ختم کرنا ہے اور ہمیں اگلے اقدامات پر بات کرنی چاہیے‘‘۔

ارسلا وانڈرلین، تصویر آئی اے این ایس
ارسلا وانڈرلین، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بروسیلز: یوروپی یونین (ای یو) کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے منگل کو کہا کہ یوکرین کے یوروپی یونین میں شامل ہونے سے پہلے جنگ کو روکنا چاہیے۔ یوروپی پارلیمنٹ کے پلینری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’آج یوروپی یونین اور یوکرین پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں، ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے، ہمیں اس جنگ کو ختم کرنا ہے اور ہمیں اگلے اقدامات پر بات کرنی چاہیے‘‘۔

دریں اثنا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کو ایک سرکاری اپیل پر دستخط کیا ہے جس میں یوکرین کو ایک خصوصی عمل کے ذریعے یوروپی یونین میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے یوروپی یونین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوروپی یونین کے ممالک یوکرین کی حمایت کے لیے اکٹھے ہیں لیکن اسے بھاری قیمت چکانی پڑی۔


یوروپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے تسلیم کیا کہ یہ عمل مشکل ہو گا، علامتی، سیاسی اور جائز درخواست کو سنجیدگی سے دیکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ یوروپی پارلیمنٹ کے ارکان نے منگل کو ایک قرارداد منظور کی جس میں یوروپی یونین کے اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ یوکرین کو یوروپی یونین کے امیدوار کی حیثیت دینے کے لیے کام کریں، اور کہا کہ یہ عمل یوروپی یونین کی شرائط کے مطابق ہونا چاہیے۔ اس تحریک کے حق میں 637 ارکان نے ووٹ دیا، 13 ارکان نے مخالفت اور 26 ارکان نے ووٹ نہیں دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔