آج عوامی قوت کی جیت ہوئی اور پیسے کی طاقت ہار گئی: مکیش اگنی ہوتری

مکیش اگنی ہوتری نے کہا کہ برطرف ایم ایل اے جو ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے امیدوار تھے، وہ عوام کو بے وقوف سمجھتے تھے لیکن عوام نے انہیں بتا دیا کہ بیوقوف کون ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مکیش اگنی ہوتری /&nbsp;@Agnihotriinc</p></div>

مکیش اگنی ہوتری /@Agnihotriinc

user

یو این آئی

 ہماچل پردیش کے نائب وزیر اعلی مکیش اگنی ہوتری نے اونا میں گگریٹ اسمبلی اور کٹلاہڑ اسمبلی سے جیتنے والے امیدواروں کے ساتھ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عوامی قوت کی جیت ہوئی اور پیسے کی طاقت ہار گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطرف ایم ایل اے جو ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے امیدوار تھے، وہ عوام کو بے وقوف سمجھتے تھے لیکن عوام نے انہیں بتا دیا کہ بیوقوف کون ہے۔

ہماچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا مزید کہا کہ عوام بالاتر ہے، عوامی عدالت برتر ہے، عوام لیڈر کی خود غرضی کی پیروی نہیں کرتے اور مفاد پرست سوچ کو سرعام سزا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کانگریس کی حکومت کے پاس 38 ایم ایل اے ہیں اور کانگریس کی حکومت مستحکم، پائیدار اور مضبوط ہے، ہم نے پہلے دن سے کہا تھا کہ کانگریس حکومت کو کچھ نہیں ہونے والا ہے، عوام کو دھوکہ دینے والے ہی چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے امیدواروں کی جیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام ایسے لوگوں کو بھگانے میں کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔


مکیش اگنی ہوتری نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ معجزاتی نتائج آئیں گے اور بی جے پی لیڈروں کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اسمبلی ضمنی انتخابات میں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بی جے پی والے تو اب آپ اپنا چہرہ دکھانے میں بھی شرم محسوس کریں گے جنہوں نے سازش کی اور پیسہ خرچ کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا کی ایک سیٹ کے بدلے چار ایم ایل ایز کو مار کر انہیں سیاسی طور پر ختم کردیا گیا اور بی جے پی نے آپریشن لوٹس کی ناکامی کے ساتھ ایم ایل اے کے سیاسی کیریئر کے ساتھ بھی کھلواڑ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہارنے والے ضرور سوچیں گے کہ آخر ان سے کیا غلطی ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔