اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی 12، کانگریس 7 اور دیگر 6 سیٹوں پر کامیاب

لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی مختلف ریاستوں کی 25 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کو کامیابی ملی ہے۔ ان ضمنی انتخابات میں ان دنوں پارٹیوں کا غلبہ رہا۔

<div class="paragraphs"><p>ووٹنگ علامتی تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

ووٹنگ علامتی تصویر/ آئی اے این ایس

user

یو این آئی

لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی مختلف ریاستوں کی 25 اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کو کامیابی ملی ہے۔ ان ضمنی انتخابات میں ان دنوں پارٹیوں کا غلبہ رہا۔ ان میں بی جے پی نے 12، کانگریس نے 7 اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے 6 سیٹیں جیتی ہیں۔

بی جے پی نے گجرات میں پوربندر اسمبلی سیٹ (ارجن دیو بھائی مودھاواڈیا)، ویجاپور (ڈاکٹر سی جے چاوڑا)، مناوڈار (اروند بھائی جینا بھائی لڈانی)، کھمبھات (چراغ کمار اروند بھائی پٹیل)، واگھودیا (دھمیندر سنگھ واگھیلا)، ہریانہ میں کرنال (نائب سنگھ)، ہماچل پردیش میں دھرم شالہ (سدھیر شرما) اور برسار (اندردت لکھن پال)، تریپورہ میں رام نگر (دیپک مجومدار)، اترپردیش میں دادرول (اروند کمار سنگھ) اور لکھنؤایسٹ (او پی سریواستو) پر جیت درج کی ہے۔


کانگریس نے ہماچل پردیش کے لاہول اسپتی اسمبلی حلقوں (انورادھا رانا)، سجان پور (کیپٹن رنجیت سنگھ)، گگریٹ (راکیش کالیا)، کٹلہر (وویک شرما)، کرناٹک کے شوراپور (راجہ وینوگپال نائک)، تمل ناڈو کے ولاونکوڈ (تھاراہائی کتھبرٹ) اورتلنگانہ کے سکندرآباد چھاؤنی (شریگنیش) نے جیتی ہیں۔ سماج وادی پارٹی نے اتر پردیش کی گینساری اسمبلی سیٹ (راکیش کمار یادو) اور دودھی (وجے سنگھ) جیت حاصل کی ہے۔

ان کے علاوہ راجستھان کے باگیڈورا اسمبلی سیٹ پر بھارت آدیواسی پارٹی (جائے کرشن پٹیل) نے کامیابی حاصل کی ہے۔ بہار میں اجیون اسبلی حلقے سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤسٹ لیننسٹ- لبریشن) (شیو پرکاش رنجن) آگے ہے۔ جھارکھنڈ میں، جھارکھنڈ مکتی مورچہ گنڈے اسمبلی سیٹ (کلپنا مرمو سورین) آگے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال کی بھگبانگولا اسمبلی سیٹ (ریت حسین حکومت) جیت لی ہے اور بارانگر (ساینتکا بنرجی) آگے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔