انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی آج آخری تاریخ، آج کے بعد لگ سکتا ہے جرمانہ

آخری تاریخ کے بعد ریٹرن فائل کرنے کا کوئی موقع نہیں ہوگا۔ اس کے بعد محکمہ ٹیکس دہندگان کو دیر سے آئی ٹی آر فائل کرنے پر 5000 روپے تک کا مقررہ جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ /  آئی اے این ایس</p></div>

انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

آج 31 جولائی ہے اور آج انکم ٹیکس ریٹرن یعنی آئی ٹی آر داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ رواں مالی سال کے لیے اب تک تقریباً 6 کروڑ لوگ اپنا انکم ٹیکس ریٹرن داخل کر چکے ہیں۔ آئی ٹی ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں محکمہ انکم ٹیکس نے توسیع میں کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے، اس لیے اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج کے بعد آئی ٹی ریٹرن داخل کرنے والوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

محکمہ انکم ٹیکس نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کی ہے اور وہ آج ختم ہو رہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق منگل (30 جولائی) کو ریونیو سکریٹری سنجے ملہوترا نے کہا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے لیے تقریباً 6 کروڑ لوگوں نے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیے گئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ مالی سال 2022-23 کے لیے 8.61 کروڑ آئی ٹی آر فائل ہوا تھا۔ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے قانون کے مطابق اگر آخری تاریخ تک ریٹرن داخل نہیں کیا جاتا ہے تو اس کے بعد جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آخری تاریخ کے بعد ریٹرن فائل کرنے کا کوئی موقع نہیں ہوگا۔ اس کے بعد محکمہ انکم ٹیکس کچھ مشروط کارروائی کرے گا۔ ٹیکس دہندگان کو دیر سے آئی ٹی آر فائل کرنے پر 5000 روپے تک کا مقررہ جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ساتھ ہی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر 31 دسمبر 2024 تک آئی ٹی آر داخل نہیں کیا گیا تو محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے ٹیکس دہندگان کو نوٹس بھیجا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد ٹیکس دہندگان کے ٹیکس کی رقم پر 50 سے 200 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔


ٹیکس کی رقم پر مقررہ تاریخ سے ریٹرن فائل کرنے تک سود وصول کیا جا سکتا ہے۔ بعض حالات میں ٹیکس دہندگان کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا جا سکتا ہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت آئی ٹی آر فائل نہ کرنے پر 6 ماہ سے 7 سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔ حالانکہ اس کے لیے کچھ شرائط مقرر ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس صرف ایسے معاملات میں مقدمہ درج کر سکتا ہے جب ٹیکس کی رقم 10,000 روپے سے زیادہ ہو۔ واضح رہے کہ انکم ٹیکس انڈیا مسلسل ٹیکس دہندگان سے آئی ٹی آر فائل کرنے کے لیے کہہ رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔