مغربی بنگال: ترنمول کانگریس لیڈر کے قتل کے بعد تشدد اور آگ زنی میں 8 افراد ہلاک

ترنمول کانگریس کے نائب پردھان کی موت کا بدلہ لینے کے لیے اس واردات کو انجام دیا گیا ہے، واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں ترنمول کانگریس لیڈر کے قتل کے بعد پیدا تشدد میں 8 افراد کی جل کر موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق الزام ہے کہ ان سبھی کو جلا کر مارا گیا ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترنمول کانگریس کے نائب پردھان کی موت کا بدلہ لینے کے لیے اس واردات کو انجام دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی۔ اتنا ہی نہیں ضلع مجسٹریٹ سمیت بیربھوم کے کئی سینئر افسر بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ فی الحال پولیس نے معاملے کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

دراصل یہ معاملہ بیربھوم ضلع کے رام پور ہاٹ کا ہے۔ پولیس افسران کے مطابق 5 گھروں کے دروازے بند کر آگ لگا دی گئی۔ اس واقعہ کے بعد جائے وقوع پر ہی سات لوگوں کی جل کر موت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ واردات ترنمول کانگریس کے نائب پردھان کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے انجام دیا گیا ہے۔ اس پرتشدد واقعہ کے بعد علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور کثیر مقدار میں پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔