ٹی ایم سی رکن اسمبلی سمریش داس کا کورونا انفیکشن سے انتقال
سمریش داس کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد 16 جولائی کو پنسکرا بروما اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں کولکاتا کے کووڈ -19 اسپتال سالٹ لیک لے جایا گیا، وہ کئی دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
کولکاتا:ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) رکن اسمبلی سمریش داس کا پیر کی صبح کورونا سے انتقال ہوگیا۔ 77 سالہ سمریش داس مشرقی مدنا پور کے ایگرا سے رکن اسمبلی تھے۔ ٹی ایم سی رکن اسمبلی نے آج صبح تقریباً سوا چار بجے آخری سانس لی۔ کورونا سے ٹی ایم سی کے یہ دوسرے رکن اسمبلی کی موت ہوئی ہے۔ اس سے پہلے 24 جون کو جنوبی 24 پرگنا ضلع کے فالٹا سے 60 سالہ تمنوش گھوش کی انفیکشن نے جان لےلی تھی۔ ایم ایل اے امری اسپتال سالٹ لیک میں علاج کے لئے داخل ہوئے تھے۔
موصول اطلاع کے مطابق سمریش داس کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد 16 جولائی کو پنسکرا بروما اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں کولکاتا کے کووڈ -19 اسپتال سالٹ لیک لے جایا گیا۔ وہ کئی دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
سمریش داس کے کنبے کے کئی دیگر ارکان بھی کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ حالانکہ بعد میں وہ لوگ انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے تھے۔ ٹی ایم سی رکن اسمبلی سمریش داس کی پیر کی صبح 4:15 بجے موت ہوگئی۔ وہ 2009 میں ٹی ایم سی کے ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن جیتے تھے۔ مشرقی مدنا پور میں وہ ٹی ایم سی کے ایک اہم اور مضبوط پکڑ والے رہنما تھے۔ سال 2011 اور 2016 میں وہ رکن اسمبلی بنے۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس: نیوزی لینڈ میں عام انتخابات 17 اکتوبر تک ملتوی
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔