کورونا وائرس: نیوزی لینڈ میں عام انتخابات 17 اکتوبر تک ملتوی
جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس میں کہا ’’میں نے انتخابات کو 17 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے آخر میں مجھے مشورہ دیا گیا تھا کہ یہ تاریخ صحیح ہے اور اس میں زیادہ خطرہ بھی نہیں ہے
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پیش نظر عام انتخابات 17 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دیئے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات 19 ستمبر کو ہونا تھے۔ جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس میں کہا ’’میں نے انتخابات کو 17 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے آخر میں مجھے مشورہ دیا گیا تھا کہ یہ تاریخ صحیح ہے اور اس میں زیادہ خطرہ بھی نہیں ہے، اس لئے ہم نے اپنے حالات کو برقرار رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ماں اپنے بچے کا گلا دبا رہی تھی، کہا بھوک کی وجہ سے ایسا کیا
جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ اس فیصلے سے سبھی پارٹیوں کو انتخابی مہم کے لئے کئی ہفتوں کا مزید وقت اور الیکشن کمیشن کے لئے کافی وقت مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا’’ہمارے ملک میں کووڈ-19 کے پھر سے پھیلنے کے لئے یہ کوئی عمومی وقت نہیں ہے اور اسی لئے جب انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کرنا تھا، میں نے سبھی پارٹیوں کے لیڈروں سے ان کی رائے پوچھی تھی۔‘‘
جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ کووڈ- 19 آنے والے کچھ وقت کے لئے ہمارے ساتھ رہے گا۔ بار بار انتخابی رکاوٹوں کا خطرہ کم نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ انتخابات کی تاریخ کو تبدیل نہیں کریں گی۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ نیوزی لینڈ نے 102 دنوں میں پہلی بار کورونا وائرس کے چار نئے کیسز درج کیے جانے کے بعد افسران کو ملک کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ کو کوارنٹائن کرنے کی تحریک دی۔ خیال رہے نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے کل 1271 کیسز ہیں اور 22 افراد کی موت ہوئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔