دہلی کا ایک بڑا کرکٹر ہنی ٹریپ میں پھنسا، اس طرح واقعے کو دیا انجام

دہلی کے ایک کرکٹر کے ساتھ ہنی ٹریپنگ، بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں کولکتہ سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے اتوار کو اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

دہلی کے ایک کرکٹر کے ساتھ ہنی ٹریپنگ، بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں کولکتہ سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس نے اتوار کو اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ تینوں ملزمان کو ہفتے کی رات دیر گئے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے کرکٹر کی ساکھ کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرہ کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں گرفتار تین افراد کی شناخت رشبھ چندا، سبوھنکر وشواس اور شیو سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی متعلقہ تفتیشی افسران نے تصدیق کی ہے کہ ہنی ٹریپنگ ریکیٹ کا ماسٹر مائنڈ ابھی تک مفرور ہے اور پولیس اس کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس نے ابھی تک مفرور ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ معلومات کے مطابق، متاثرہ کرکٹر اکتوبر کے آخر میں کولکتہ میں ہونے والے میچوں میں شرکت کے لیے دہلی سے کلکتہ گیا تھا اور سالٹ لیک علاقے کے ایک پوش ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا۔ جہاں وہ ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ملزمان کے رابطے میں آیا، وہاں کرکٹر سے اپنی پسند کی چند لڑکیوں میں سے کسی ایک کے ساتھ تعلقات بنانے کی بات کہی گئی۔


یکم نومبر کو اس نے بدھان نگر سٹی پولیس کے تحت باگوئی آٹی علاقے کے ایک بس اسٹاپ پر چار ملزمین سے ملاقات کی، جن میں تین گرفتار اور ایک مفرور ہے، وہاں متاثرہ کو کچھ تصویریں دکھائی گئیں اور ان میں سے کسی کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔ ایک کو منتخب کرنے کے بعد اس لڑکی کا اس سے تعارف کرایا گیا۔ لیکن وہ اس بات سے بے خبر تھا کہ جب وہ لڑکی کے ساتھ وقت گزار رہا تھا تو اس کی تمام ریکارڈنگ چھپ کر کی جا رہی تھی۔

اس کے بعد اسی دن چاروں ملزمان متاثرہ کے پاس پہنچے، اسے ویڈیو دکھائی اور بھاری رقم کا مطالبہ کیا۔ اپنی ساکھ بچانے کے لیے متاثرہ نے فوری طور پر نیٹ بینکنگ کے ذریعے 60 ہزار روپے ملزمان کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے اور اپنی سونے کی چین اور قیمتی موبائل فون بھی ان کے حوالے کر دیا۔ حالانکہ، اس کے بعد اسے زیادہ رقم کی کالیں آنے لگیں، وہ پریشان ہوگیا اور بالآخر 2 نومبر کو اس نے مقامی باگوئی آٹی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا اور معاملے کی مکمل تفصیلات بتا دیں۔ پولیس نے تفتیش شروع کی اور آخر کار ہفتہ کو باگوئی آٹی علاقے سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جب کہ چوتھا ملزم مفرور ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔