ایم وی اے کو وزیر اعلیٰ چہرہ کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں، انتخابی نتائج کے بعد طے کریں گے: شرد پوار

شرد پوار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عہدہ کا امیدوار اس بنیاد پر طے کیا جائے گا کہ اتحاد میں کون سی پارٹی سب سے زیادہ سیٹ جیتتی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں ایم وی اے سیٹوں کی تقسیم جلد کرے۔

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار /&nbsp;تصویر: قومی آواز</p></div>

شرد پوار /تصویر: قومی آواز

user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور این سی پی (ایس پی) چیف شرد پوار نے بدھ کے روز کولہاپور میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر وزیر اعلیٰ چہرہ پر اپنی رائے میڈیا کے سامنے رکھی۔ انھوں نے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخاب سے قبل مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کو وزیر اعلیٰ عہدہ کا چہرہ اعلان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کون ہوگا، اس سلسلے میں فیصلہ انتخابی نتائج برآمد ہونے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔

شرد پوار کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عہدہ کا امیدوار اس بنیاد پر طے کیا جائے گا کہ اتحاد میں کون سی پارٹی سب سے زیادہ سیٹ جیتتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں ایم وی اے سیٹوں کی تقسیم کا عمل جلد از جلد پورا کرے اور انتخابی تشہیر شروع ہو جائے۔


شرد پوار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’ایم وی اے لیڈروں کو 7 سے 9 ستمبر کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت شروع کر دینی چاہیے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھیں امید ہے انتخابی عمل نومبر کے دوسرے ہفتہ تک مکمل ہو جائے گا۔ شرد پوار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم وی اے کے درمیان بات چیت میں ’پیجنٹس اینڈ ورکرس پارٹی‘ (پی ڈبلیو پی)، سی پی آئی (سی پی آئی)، اور مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔ ان پارٹیوں کا ریاست کے کچھ علاقوں میں اثر ہے اور انھوں نے لوک سبھا انتخاب میں ایم وی اے کی مدد کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔