کورونا سے نمٹنے میں کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں: مانڈویہ

من سکھ مانڈویہ نے کہا کہ کورونا مینجمنٹ نے پوری دنیا میں ہندوستان کی تصویر بدل دی ہے اور ہندوستان نے دنیا میں صحت کی خدمات کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔

منسکھ مانڈویہ، تصویر آئی اے این ایس
منسکھ مانڈویہ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر من سکھ مانڈویہ نے منگل کو ایوان بالا راجیہ سبھا میں کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا گیا ہے اور وقت پر فوری مدد فراہم کی گئی ہے۔ ایوان میں ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے مانڈویہ نے کہا کہ پوری دنیا نے کورونا وبا سے نمٹنے میں ہندوستان کا لوہا تسلیم کیا ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے سروے کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے اور حکومت سے اس کے بارے میں جاننا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا مینجمنٹ نے پوری دنیا میں ہندوستان کی تصویر بدل دی ہے اور ہندوستان نے دنیا میں صحت کی خدمات کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کورونا وبا سے نمٹنے میں کسی بھی ریاست کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا ہے۔ تمام ریاستوں کی یکساں مدد کی گئی ہے۔ حکومت نے مانگ پر یا ضرورت پڑنے پر فوری طور پر ایک مرکزی ٹیم بھیجی ہے۔ کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے ریاستوں کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے۔


من سکھ مانڈویہ نے کہا کہ یہ الگ بات ہے کہ اگر کوئی ریاست میٹنگ میں شرکت سے انکار کرتی ہے تو اس کی ذمہ داری ہماری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا میں مقامی سطح پر علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔