کسان مخالف مرکز اور تلنگانہ حکومت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’یہ شرم کی بات ہے کہ بی جے پی اور ٹی آر ایس حکومتیں تلنگانہ کے کسانوں سے دھان خریدنے کے بجائے اس معاملے پر سیاست کر کے اپنی اخلاقی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہیں۔‘‘
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تلنگانہ کے کسانوں کی پیداوار نہ خریدنے پر مرکز کی نریندر مودی حکومت اور تلنگانہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہیں کسان مخالف قرار دیا اور کہا کہ ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کسانوں پر سیاست کرنے کی بجائے ان کے مطالبات پر توجہ دی جائے۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’یہ شرم کی بات ہے کہ بی جے پی اور ٹی آر ایس حکومتیں تلنگانہ کے کسانوں سے دھان خریدنے کے بجائے اس معاملے پر سیاست کر کے اپنی اخلاقی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہیں۔‘‘
انہوں نے کسانوں کی فصلوں کی خریداری پر سیاست کرنے پر مرکزی اور ریاستی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور کہا کہ کسان مخالف سرگرمیوں سے انہیں ہراساں کرنا بند کریں اور تلنگانہ کے کسانوں کی محنت سے پیدا ہونے والے اناج کے ایک ایک دانے کی خریداری کریں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں : اُردو صحافت کے 200 سال: حقائق کی روشنی میں... تنویر احمد
راہل گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی تلنگانہ کے کسانوں کے ساتھ ہے اور جب تک کسانوں کو انصاف نہیں مل جاتا تب تک وہ خاموش نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس وقت تک کسانوں کے حقوق کے لیے لڑتی رہے گی جب تک تلنگانہ کے کسانوں کی فصل کے ایک ایک دانے کی خریداری نہیں ہو جاتی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔