پھر نشانے پر ٹرمپ؟ کنونشن سینٹر کے باہر چاقو لہرانے والا شخص ہلاک، ایک شخص ’اے کے 47‘ کے ساتھ گرفتار

یہ کنونشن ملواکی میں فیزرو فورم کے قریب منعقد ہو رہا ہے۔ پیر کو جب ایک مشتبہ شخص کنونشن میں شرکت کے لیے جا رہا تھا، اسے کیپٹل پولیس کے افسران اور ہوم لینڈ سیکورٹی نے روک لیا

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ / آئی اے این ایس</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

واشنگٹن: امریکہ کے پنسلوانیا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد ان کی سیکورٹی کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ دریں اثناء ملواکی میں ریپبلکن پارٹی کی کنونشن سائٹ کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس شخص نے ماسک پہن رکھا تھا اور اس کے پاس اے کے-47 رائفل تھی۔

ملواکی میں ریپبلکن نیشنل کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کنونشن میں ٹرمپ کو ریپبلکن پارٹی کی طرف سے باضابطہ صدارتی امیدوار منتخب کیا گیا۔ اب پولیس نے اس کنونشن کے مقام کے قریب سے ایک 21 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کنونشن ملواکی میں فیزرو فورم کے قریب منعقد ہو رہا ہے۔ پیر کے روز، جب ایک مشتبہ شخص کنونشن میں شرکت کے لیے جا رہا تھا، اسے کیپٹل پولیس افسران اور ہوم لینڈ سکیورٹی نے روک لیا۔


فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوجوان کا لباس دیکھ کر سیکورٹی کو اس پر شک ہو گیا۔ اس نے اسکی ماسک پہنا ہوا تھا اور اس کے ساتھ ایک بیگ تھا۔ جانچ پڑتال پر اس کے بیگ سے اے کے 47 رائفل اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

دریں اثنا، ملواکی میں ریپبلکن نیشنل کنونشن کے قریب ہی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو ہلاک کر دیا ہے۔ دراصل، کنونشن مقام کے ارد گرد گشت کے دوران، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو دیکھا جس کے ہاتھ میں چاقو تھا۔ پولیس نے اسے چاقو پھینکنے کو کہا لیکن جب اس نے بات نہیں سنی تو پولیس نے اسے گولی مار دی۔ جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے اس واقعے کی ایک باڈی کیم ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کے ہاتھ میں دو چاقو ہیں اور وہ پولیس کی وارننگ کے باوجود وہاں موجود دوسرے شخص پر حملہ کرنے کے ارادے سے آگے بڑھتا ہے۔ دریں اثنا، پولیس اسے کئی گولیاں مار دیتی ہے۔


قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ پر اتوار کو امریکہ کے شہر پنسلوانیا میں ایک انتخابی اجلاس سے خطاب کے دوران جان لیوا حملہ کیا گیا تھا۔ ایک گولی ٹرمپ کے دائیں کان کے اوپری حصے کو چھو کر گزر گئی تھی اور ان کے کان سے خون بہنے لگا تھا، محافظوں نے فوری طور پر انہیں چاروں اطراف سے گھیر لیا اور انہیں جائے وقوعہ سے باہر نکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔ سیکرٹ سروس نے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔