امریکہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا بند کرے: چین
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ یہ چین کی سفارتی روایت اور معاملات سے نمٹنے کا اپنا طریقہ ہے، ساتھ ہی بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول بھی ہے۔
ماسکو: چین نے کہا ہے کہ اس نے امریکہ کے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی ہے اور امریکہ کو بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے، چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز روسی وزیر خارجہ سرغئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کی ہے اور یقینی طور پر اس نے کبھی بھی امریکہ کے اندرونی معاملات میں دخل نہیں دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اویسی کی مجلس اتحاد المسلمین بی جے پی کی ’بی ٹیم‘: فیصل علی
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ یہ چین کی سفارتی روایت اور معاملات سے نمٹنے کا اپنا طریقہ ہے، ساتھ ہی بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول بھی ہے۔ وانگ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ چین امریکہ سے اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے لئے کہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کی اعلی مقننہ نیشنل پیپلز کانگریس نے کبھی بھی امریکہ کے اندرونی معاملوں پر تبادلہ خیال نہیں کیا اور نہ ہی کوئی بل پیش کیا، لیکن امریکی کانگریس چین کے داخلی معاملوں پر مسلسل بل پیش کر رہی ہے۔ امریکہ اس معاملے میں بہت آگے چلا گیا ہے۔
وانگ نے کہا کہ امریکہ میں کچھ لوگوں کو بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے سب سے پہلے اپنے معاملات سنبھالنے چاہیے اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنی بند کرنی چاہیے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔