45 سالہ خاتون نے انورادھا پوڈوال کو بتایا اپنی والدہ، 50 کروڑ کا ہرجانہ طلب

معروف گلوکارہ انورادھا پوڈوال ایک تنازعہ کا شکار ہو گئی ہیں، 67 کی عمر میں ایک 45 سالہ خاتون نے دعوی کیا ہے کہ وہ ان کی والدہ ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

معروف گلوکارہ انورادھا پوڈوال آج کل سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ کیرلہ کی ایک 45 سالہ خاتون کرمالہ میڈیکس نے دعوی کیا ہے کہ انورادھا پوڈوال ہی اس کی اصل والدہ ہیں۔ اس خاتون نے اپنی پیدائش اور پالنے والے والدین کے تعلق سے کئی اہم خلاصہ کیے ہیں۔ کرمالہ میڈیکس نے اس کے ساتھ انورادھا پوڈوال سے 50 کروڑ روپے کا ہرجانہ کا مطالبہ کیا ہے۔

انورادھا پوڈوال کو اپنی والدہ بتانے والی کیرالہ کی اس خاتون نے انورادھا پر فیملی کورٹ میں کیس دائر کر دیا ہے اور 50 کروڑ روپے کا ہرجانہ بھی مانگا ہے۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق کرمالہ کا کہنا ہے کہ اس کی پیدائش سال 1674 میں ہوئی تھی اور جب وہ صرف چار روز کی تھی اس وقت انورادھا نے ان کو پوناچن اور اگنیس جوڑے کو سونپ دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دونوں انورادھا کے قریبی دوست تھے۔ انورادھا کی بیٹی کا دعوی کرنے والی اس خاتون کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔


اس خاتون کے مطابق ان کی پیدائش کے وقت انورادھا اپنا کیرئر بنانے میں مصروف تھیں اور اپنی مصروفیت کی وجہ سے کوئی ذمہ داری نہیں لینا چاہتی تھیں۔ کرمالہ میڈیکس نے بتایا کہ جنہوں نے اس کی پرورش کی ہے انہوں نے یہ سچائی بتائی کہ اس کی والدہ انورادھا پوڈوال ہیں۔ اس پورے واقعہ کا خلاصہ ان کے پالنے والے والد نے اس وقت کیا تھا جب وہ اپنی زندگی کی آخری سانسیں گن رہے تھے۔ کرمالہ کے مطابق جس خاتون نے ان کو پالا ہے وہ بیمار ہیں اور کرمالہ خود تین بچوں کی ماں ہیں۔

کرمالہ نے یہ بھی بتایا کہ والد کے بتانے کے بعد انہوں نے کئی مرتبہ انورادھا سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے بات نہیں کی۔ کرمالہ کے وکیل نے کہا کہ کرمالہ کو اس کی اچھی زندگی سے محروم رکھا گیا جس کی وہ حقدار تھیں اس لئے ان سے ہرجانہ مانگا گیا ہے۔ اس سارے معاملہ میں انورادھا پوڈوال کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔