منی پور میں لاپتہ شخص کے ’ہڈیوں کا ڈھانچہ‘ برآمد، 30 جنوری کو وائرل ہوئی تھی قتل کی ویڈیو

نگانگوم 28 مئی 2023 کو لاپتہ ہوا تھا، گزشتہ منگل کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اس کا قتل ہوتے دکھایا گیا تھا، جب قتل والی جگہ پر تلاشی لی گئی تو نگانگوم کے ہڈیوں کا ڈھانچہ برآمد ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>منی پور میں تعینات جوانوں کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

منی پور میں تعینات جوانوں کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

منی پور میں تشدد اور قتل کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ بھی ہیں جن کی موت کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ اس درمیان منی پور کے چندیل ضلع واقع سوکوم گاؤں میں ایک نوجوان کے ہڈیوں کا ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس نوجوان کی یہ لاش ہے وہ گزشتہ کئی مہینوں سے لاپتہ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک نوجوان کی شناخت کاکچنگ گاؤں کے 19 سالہ نگانگوم نیوی کی شکل میں ہوئی ہے۔ سگنو گاؤں باشندہ نگانگوم گزشتہ سال 28 مئی کو لاپتہ ہوا تھا، اور تبھی سے اس کی کوئی خبر نہیں ملی تھی۔ گزشتہ منگل (30 جنوری) کو ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کچھ مشتبہ شورش پسند افراد نگانگوم کے سر کو جسم سے الگ کرتے دکھائی دیے تھے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد نگانگوم کے قتل کا انکشاف ہوا تھا، حالانکہ یہ پتہ نہیں چل سکا تھا کہ قتل کب ہوا۔


بتایا جاتا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نگانگوم کی لاش کی تلاش اس جگہ شروع کی گئی جہاں پر ویڈیو میں قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ تلاشی کے دوران ہی نوجوان کے ہڈیوں کا ڈھانچہ برآمد ہوا، جس سے اندازہ ہوا کہ قتل بہت پہلے ہی کیا گیا ہوگا۔ ویڈیو میں نگانگوم نے جو کپڑے پہنے ہوئے تھے، وہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ اسکلیٹن (کنکال) کی شکل میں برآمد کی گئی لاش کو جانچ کے لیے فورنسک ماہرین کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہو جائے گی کہ یہ لاش نگانگوم کی ہی ہے یا کسی دوسرے کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔