پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے الیکشن پر لگائی روک، کل ہونی تھی ووٹنگ
یہ حکم ہریانہ کشتی ایسو سی ایشن کی طرف سے داخل اس عرضی پر آیا، جس میں ہریانہ امیچیور کشتی ایسو سی ایشن کو ڈبلیو ایف آئی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی منظوری دینے کے فیصلے کو چیلنج پیش کیا گیا تھا۔
پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز ہریانہ کشتی ایسو سی ایشن (ایچ ڈبلیو اے) کی طرف سے داخل ایک عرضی پر سماعت کے بعد ہفتہ یعنی 12 اگست کو ہونے والی ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے انتخاب پر اگلے حکم تک روک لگا دی۔ ڈبلیو ایف آئی کے 15 عہدوں کے لیے 30 امیدواروں نے نامزدگی داخل کیا ہے۔
یہ حکم ہریانہ کشتی ایسو سی ایشن کی طرف سے داخل اس عرضی پر آیا، جس میں ہریانہ امیچیور کشتی ایسو سی ایشن کو ڈبلیو ایف آئی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی منظوری دینے کے فیصلے کو چیلنج پیش کیا گیا تھا۔ ہریانہ کشتی ایسو سی ایشن کے چیف رکن پارلیمنٹ دیپیندر ہڈا ہیں۔ ہریانہ کشتی ایسو سی ایشن کی طرف سے پیش وکیل رویندر ملک نے کہا کہ ایچ ڈبلیو اے ریاست میں ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے اور ڈبلیو ایف آئی سے منسلک ہے۔
ڈبلیو ایف آئی کے اصولوں اور آئین کے مطابق کوئی بھی رجسٹرڈ منسلک باڈی ڈبلیو ایف آئی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے دو نمائندوں کو بھیج سکتا ہے۔ ایچ ڈبلیو اے کے وکیل رویندر ملک نے کہا کہ ایک دیگر ادارہ، ہریانہ امیچیور کشتی ایسو سی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ڈبلیو ایف آئی کے ساتھ ساتھ ہریانہ اولمپک ایسو سی ایشن سے بھی منسلک ہے۔ ہریانہ امیچیور کشتی ایسو سی ایشن نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایچ ڈبلیو اے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتا، کیونکہ وہ ڈبلیو ایف آئی سے منسلک نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ڈبلیو ایف آئی چیف کے عہدہ کے لیے برج بھوشن شرن سنگھ خیمہ کے سنجے سنگھ اور 2010 دولت مشترکہ کھیلوں کی گولڈ میڈل فاتح انیتا شیوران کے درمیان مقابلہ ہونا تھا۔ انتخاب سے قبل ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق چیئرمین برج بھوشن کے خلاف مظاہرہ کی قیادت کرنے والے ہندوستانی پہلوانوں نے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔