وزیر اعظم کی اتر پردیش آمد، مختلف پروجیکٹوں کا کریں گے افتتاح
یوگی نے وزیر اعظم کے اتر پردیش دورے پر نئی دہلی سے روانگی کے بعد ٹوئٹ کیا کہ ’’روحانی شعور کی زندہ علامت بابا وشوناتھ کے مقدس شہر وارانسی میں معزز وزیر اعظم نریندر مودی کو خوش آمدید‘‘۔
لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے سدھارتھ نگر اور وارانسی کے دورے پر استقبال کیا۔ یوگی نے وزیر اعظم کے اتر پردیش دورے پر نئی دہلی سے روانگی کے بعد ٹوئٹ کیا کہ ’’روحانی شعور کی زندہ علامت بابا وشوناتھ کے مقدس شہر وارانسی میں معزز وزیر اعظم نریندر مودی کو خوش آمدید‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی اتر پردیش کے ایک روزہ دورے پر سدھارتھ نگر اور وارانسی پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران وہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ اس دورے پر روانہ ہونے سے پہلے مودی نے صبح ٹوئٹر پر اطلاع دی اور کہا کہ سدھارتھ نگر اور وارانسی کے اپنے دورے کے دوران وہ میڈیکل میں بنیادی ڈھانچے کے سب سے بڑے پروجیکٹ سمیت دیگر ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے یوگی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’’معزز وزیر اعظم آج 5189 کروڑ روپے کے 28 ترقیاتی منصوبوں کا ضلع وارانسی میں افتتاح کریں۔ اس موقع پر وزیر اعظم 64 ہزار کروڑ کی لاگت سے بننے والی تاریخی ’پردھان منتری آتم نربھر سواستھ بھارت یوجنا‘ کا بھی افتتاح کریں گے۔ ہرہر مہادیو‘‘۔
یوگی نے وزیر اعظم مودی کے سدھارتھ نگر پہنچنے پر بھی ٹوئٹ کیا اور کہا کہ "بھگوان گوتم بدھ کی مقدس سرزمین ضلع سدھارتھ نگر میں ریاست کے تمام لوگوں کی طرف سے محترم وزیر اعظم نریندر مودی جی کا پرتپاک استقبال اور خوش آمدید۔ ان کی آمد سے ریاست میں خوشی کا ماحول ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں : منفرد لہجے کا نعت گو شاعر رؤف امروہوی... جمال عباس فہمی
انہوں نے کہا کہ’’آج عزت مآب وزیر اعظم 2329 کروڑ روپے کی لاگت سے سدھارتھ نگر، ایٹہ، ہردوئی، پرتاپ گڑھ، دیوریا، غازی پور، مرزا پور، فتح پور اور جون پور اضلاع میں نئے تعمیر شدہ میڈیکل کالجوں کا افتتاح کریں گے۔ اب لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات ضلع میں ہی ملیں گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔