مدھیہ پردیش: دل جھنجھوڑ دینے والا منظر، ضلع اسپتال کے باہر دم توڑنے والے مریض کی لاش کو ہلاتا-ڈلاتا نظر آیا سانڈ

دموہ واقع ضلع اسپتال کے صدر دروازے کے سامنے ایک بیماری مریض نے دم توڑ دیا، اس مہلوک کی جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، وہ جھنجھوڑ دینے والی ہے۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش کے دموہ میں دل جھنجھوڑ دینے والا ایک منظر سامنے آیا ہے۔ ضلع اسپتال کے صدر دروازے کے سامنے ایک بیمار شخص نے دم توڑ دیا۔ اس مہلوک کی ویڈیو سوشل مڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ اس شخص کی لاش کو ایک سانڈ ہلاتا-ڈاتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شوبھانگر باشندہ 55 سالہ بلرام گزشتہ کچھ دنوں سے اسپتال میں علاج کے لیے آیا تھا۔ وہ کینسر سے متاثر تھا اور اسے ایک خاتون اسپتال میں داخل کرانے کے بعد فرار ہو گئی تھی۔ بلرام کی طبیعت لگاتار بگڑتی گئی اور اس کی گردن میں ایک زخم بھی تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وہ دو دن پہلے سرجیکل وارڈ سے باہر آ کر اسپتال کے صدر دروازے کے پاس آ کر لیٹا رہا۔ مریض وارڈ سے باہر چلا گیا ہے، اس پر کسی نے دھیان نہیں دیا۔ اسی دوران اس کی موت ہو گئی۔ اس کی لاش کی حالت یہ ہو گئی کہ مکھیاں تک بھنبھناتی رہیں۔ اس کی لاش اسپتال کے صدر دروازے کے سامنے ہی پڑی رہی۔ تبھی ایک شخص نے دیکھا کہ ایک سانڈ آس پاس گھومتے ہوئے لاش کے قریب تک پہنچ گیا اور لاش کو ہلا ڈُلا رہا ہے۔ پھر اس شخص نے سانڈ کو بھگایا اور اس کی خبر سول سرجن کو دی۔


اسپتال کی سول سرجن ڈاکٹر ممتا تموری کا کہنا ہے کہ انھیں اس معاملے کی جانکاری ملی ہے۔ پہلے اس کی اطلاع پولیس کو دی جائے گی، اور اگر پولیس کوئی کارروائی نہیں کرے گی تو آخری رسومات ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کرائی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔