نتیش حکومت ضمنی انتخاب جیتنے کے لیے پیسے، شراب اور ساڑیاں تقسیم کر رہی: تیجسوی

تیجسوی یادو نے نتیش حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ ضمنی انتخاب میں کامیابی کے لیے وہ لوگوں میں شراب تقسیم کر رہی ہے، چھٹھ کے نام پر خواتین میں ساڑیاں بھی تقسیم ہو رہی ہیں۔

تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

بہار میں تاراپور اور کشیشوراستھان میں ووٹنگ سے ایک دن قبل آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے نتیش حکومت پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خاص پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کے لیے دباؤ بنایا جا رہا ہے۔ لوگوں کو لالچ بھی دیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا کہ جس پولیس افسر کے بارے میں ہم نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی، انھیں الیکشن ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمارا الزام درست تھا۔

تیجسوی یادو نے ضمنی انتخاب سے قبل نتیش حکمت کے ذریعہ ووٹروں کو متاثر کرنے کی کوششوں پر سخت تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں میں نہ صرف شراب کی تقسیم ہو رہی ہے، بلکہ چھٹھ کے نام پر خواتین کو ساڑیاں بانٹی جا رہی ہیں اور لوگوں میں پیسوں کی تقسیم بھی ہو رہی ہے۔ اھوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت ترقیاتی کام کرتی تو ان چیزوں کو بنٹوانے کی حالت نہیں پیدا ہوتی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔