اپوزیشن گوتم اڈانی پر بحث چاہتی تھی، بحث سے قبل ہی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی
آج پیش کیے گئے بجٹ پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بحث ہونی تھی، لیکن حزب اختلاف گوتم اڈانی پر بحث چاہتا تھا جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
گوتم اڈانی خود تو پریشان ہیں ہی ساتھ میں ان کی وجہ سے حکومت بھی تناؤ میں ہے۔ آج ایوان میں بجٹ سفارشات پر بحث ہونی تھی لیکن حزب اختلاف نے اڈانی پر بحث کو لے کر ہنگامہ کر دیا، جس کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے تمام ممبران پارلیمنٹ نے مختلف مسائل پر بحث کے لیے نوٹس دیئے تھے، لیکن راجیہ سبھا کے چیئرمین نے نوٹس کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ نوٹس قواعد کے مطابق نہیں ہیں۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔ اس لیے دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : گجرات: بیٹے کو قتل کرنے والی خاتون اور اس کا عاشق گرفتار
کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ انہوں نے ایل آئی سی، پبلک سیکٹر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے معاملے پر بحث کرنے کے لیے رول 267 کے تحت وقفہ سوال یعنی زیرو ہار کو ختم کر دیا جائے اور ان اہم موضوعات جن کی وجہ سے کروڑوں ہندوستانیوں کی محنت سے کمائی گئی رقم خطرے میں ہے پر بحث کرائی جائے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔