دہلی میں کورونا کے قہر سے متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے متجاوز
وزارت صحت کی جانب سے پیر کو دی گئی معلومات کے مطابق 299 نئے کیسز کے ساتھ کل تعداد 10054 ہوگئی ہے۔ اس دوران 12 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 160 ہو گئی۔
نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں عالمی وبا كووڈ -19 سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 299 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی اور مرنے والوں کی تعداد 160 تک پہنچ گئی۔
ریاست کی وزارت صحت کی جانب سے پیر کو دی گئی معلومات کے مطابق 299 نئے کیسز کے ساتھ کل تعداد 10054 ہوگئی ہے۔ اس دوران 12 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 160 ہو گئی۔ اگرچہ دہلی حکومت کے اعداد و شمار میں اسے کورونا وائرس موت نہیں دکھایا گیا ہے۔ اتوار کے اعداد و شمار میں 19 افراد کی موت ہوئی تھی اور انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 148 تک پہنچ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : جامعہ تشدد کے الزام میں آصف گرفتار
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں دہلی چوتھے مقام پر ہے۔ فی الحال وائرس کے ایکٹیو کیسز 5409 ہیں۔ اس دوران دہلی میں 283 مریض ٹھیک ہوئے اور اب تک کل 4485 مریض شفایاب ہو کر اپنے اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ دہلی میں متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد 50 سال سے کم عمر میں 7056 اور ہلاک شدگان 33 ہیں جبکہ 50 سے 59 سال عمر کے مریض 1544 اور ہلاک شدگان 45 ہیں۔ سب سے کم متاثر 60 سال سے اوپر عمر میں 1454 اور ہلاک شدگان کی سب سے زیادہ تعداد 82 ہے۔ متاثرین میں مرنے والوں کا فیصد بڑھ کر 1.59 فیصد ہو گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔