ہندوستان میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہوئی
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں کہا کہ ایک طویل وقفے کے بعد ملک میں سرگرم کووڈ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے گھٹ کر 99023 رہ گئی ہے۔ یہ کامیابی 547 دنوں کے بعد حاصل ہوئی ہے۔
نئی دہلی: اومیکرون سے احتیاطی تدابیر اور کووڈ پرٹوکول پر سختی سے تعمیل کے درمیان ملک میں کووڈ مریضوں کی تعداد 547 دنوں کے بعد ایک لاکھ سے نیچے آ گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں کہا کہ ایک طویل وقفے کے بعد ملک میں سرگرم کووڈ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے گھٹ کر 99023 رہ گئی ہے۔ یہ کامیابی 547 دنوں کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.29 فیصد ہے۔ یومیہ کیسزکی شرح 0.81 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے 8954 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 80 لاکھ 98 ہزار 716 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 124 کروڑ 10 لاکھ 86 ہزار 850 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10207 کووڈ مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 28 ہزار 506 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.36 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کل 11 لاکھ 8 ہزار 467 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک 64 کروڑ 24 لاکھ 12 ہزار 315 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔