’شوریہ چکر‘ ایوارڈ یافتہ ورون سنگھ کے لئے اگلے 48 گھنٹے نازک

ورون سنگھ کا علاج کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کے بچنے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ہے، ان کے لئے اگلے 48 گھنٹے کفی نازک ہیں۔

 ورون سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
ورون سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

چنئی: ویلنگٹن، تمل ناڈو میں ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (DSSC) کے ڈائرکٹنگ اسٹاف گروپ کیپٹن ورون سنگھ، بدھ کو کونور کے قریب بدقسمت Mi-17V5 ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد افسر ہیں۔ وہ تقریباً 80 سے 85 فیصد تک جل چکے ہیں۔ وہ زندگی و موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ جانکاری تمل ناڈو حکومت کے ایک سینئر افسر نے دی۔

ورون سنگھ جنہیں ’شوریہ چکر‘ بہادری ایوارڈ ملا ہے، وہ بدھ کی رات زندہ بچ جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور DSSC ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ ورون سنگھ کا علاج کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کے بچنے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ہے، ان کے لئے اگلے 48 گھنٹے کافی نازک ہیں۔ سنگھ کو حال ہی میں ونگ کمانڈر سے گروپ کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی اور وہ حال ہی میں ڈی ایس ایس سی میں شامل ہوئے ہیں۔


حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور دیگر افسران سمیت تمام 13 افراد کی موت ہوگئی۔ ان کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم فوجی اسپتال، کنور کے ڈاکٹروں کے ذریعہ دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق ریاستی حکومت کے ڈاکٹروں اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔