پاکستان میں اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس کراچی میں رپورٹ

پاکستان میں اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ کیا گیا ہے اور یہ کیس کراچی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے

اومیکرون / آئی اے این ایس
اومیکرون / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان میں اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ کیا گیا ہے اور یہ کیس کراچی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔ پرائیویٹ اسپتال کے معالجین نے خاتون مریضہ میں اومیکرون کی تصدیق کی ہے۔

سندھ کے محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں۔ محکمۂ صحت سندھ کے حکام نے بتایا کہ پرائیویٹ اسپتال متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کر رہے ہیں۔


محکمۂ کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس بھی کراچی میں رپورٹ ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔