عید مبارک! کل ملک بھر میں پڑھی جائے گی عید الفطر کی نماز، حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

رمضان المبارک کے 30 روزوں کی تکمیل کے بعد آج پورے ملک میں ہلال عید یعنی کہ شوال المکرم کا چاند دیکھا گیا، کل بروز جمعرات عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>شوّال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطرکل منائی جائے گی</p></div>

شوّال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطرکل منائی جائے گی

user

قومی آواز بیورو

رمضان المبارک کے 30 روزوں کی تکمیل کے بعد آج پورے ملک میں ہلال عید یعنی شوال المکرم کا چاند نظر دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ ہی عید کی مبارکبادیوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ کل بروز جمعرات عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ گزشتہ روز ملک میں چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد ہلال کمیٹیوں اور مسلم تنظیموں نے اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک کے 30 روزوں کی تکمیل کے بعد جمعرات 11 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک کے جنوبی سواحلی علاقوں نیز لداخ کے علاقے میں بدھ 10 اپریل کو ہی عید الفطر منائی گئی ہے۔ اس کی وجہ قرب و جوار سے رویت ہلال کا ہونا ہے۔ اس کے علاوہ سعوی عرب و مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی عیدا الفطر 10 اپریل کو ہی منائی گئی ہے۔ چونکہ ہندوستان و بنگلہ دیش میں چاند نظر نہیں آیا اس لیے 30 روزوں کی تکمیل کا فیصلہ کیا گیا۔ کل سورج غروب ہونے کے بعد کافی دیر تک ملک کی تمام علاقوں کی رویت ہلال کمیٹیوں نے متفقہ طور پر 11 اپریل کو عیدا لفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔ ہندوستان میں عام طور پر سعودی عرب میں عیدالفطر کے دوسرے روز عید منائی جاتی ہے، مگر کیرالہ و کشمیر کے علاقے اس سے مستثنیٰ ہیں۔


اس درمیان ملک کی سبھی ریاستوں کی مساجد و عید گاہوں میں عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے لیے خاص انتظامات کیے گیے ہیں۔ اس بار عید الفطر کے موقع پر عام انتخابات کی سرگرمیاں بھی خوب دیکھنے کو ملیں گی۔ ابھی سے سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں نظر آ رہے ہیں۔ امن و امان و بھائی چارے کے اس تہوار کے موقع پر کہیں رخنہ ڈالنے کی کوشش نہ ہو، اس غرض سے ملک کے حساس علاقوں میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ اس انتظام کے تحت مساجد کے اطراف پولیس کے نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

ہلال عید کے نظر آنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد دینے کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ رمضان المبارک کے 30 روزے پورے ہونے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو عیدا لفطر کی مبارکباد کے پیغامات بھیجے جا نے لگے ہیں، جبکہ بہت سی ویب سائٹس عیدالفطر کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے پیغامات فراہم کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے اختتام کے بعد شوال المکرم کی پہلی تاریخ کو عیدا لفطر منائی جاتی ہے۔ اسے بھائی چارے کا تہوار بھی کہا جاتا ہے جس میں ایک دوسرے کی اعانت کے علاوہ اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شریک کرنا بھی مقصود ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔