پاکسو کیس میں پولیس کی کلوزر رپورٹ پر نابالغ پہلوان کو نہیں ہے اعتراض، عدالت 6 ستمبر کو سنائے گی فیصلہ

دہلی پولیس نے عدالت میں 550 صفحات کی کینسلیشن رپورٹ داخل کی تھی، اس کلوزر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں برج بھوشن سنگھ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>برج بھوشن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

برج بھوشن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نابالغ پہلوانوں کے جنسی استحصال کے ملزم بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے لیے ایک راحت کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ جس نابالغ خاتون پہلوان کی شکایت پر برج بھوشن سنگھ پر پاکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا تھا، اس نے عدالت میں پولیس کی کلوزر رپورٹ پر کوئی اعتراض ظاہر نہیں کیا۔ نابالغ خاتون پہلوان اور اس کے والد نے ایڈیشنل سیشن جج چھوی کپور کے سامنے اپنا بیان درج کرایا اور کہا کہ وہ پولیس کی جانچ سے مطمئن ہیں اور اس کیس میں دہلی پولیس کی کلوزر رپورٹ سے انھیں کوئی اعتراض نہیں۔

نابالغ خاتون پہلوان اور اس کے والد کا بیان درج ہونے کے بعد عدالت نے 6 ستمبر تک اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ پبلک پرازیکیوٹر اتل شریواستو نے اس سلسلے میں کہا کہ عدالت 6 ستمبر کو کیس کو رد کیے جانے پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔ اس معاملے میں نابالغ پہلوان کی شکایت پر پاکسو کے تحت کیس درج کیا گیا تھا اور بعد میں نابالغ پہلوان نے برج بھوشن پر لگائے گئے الزامات واپس لے لیے تھے۔ بعد میں اس م عاملے میں پولیس نے کلوزر رپورٹ عدالت میں داخل کی تھی۔


اس سے قبل دہلی پولیس نے 15 جون کو عدالت میں کلوزر رپورٹ داخل کی تھی اور عدالت سے گزارش کی تھی کہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پاکسو کے تحت درج کیس کو رد کیا جائے۔ اس پر عدالت نے نابالغ اور ان کے والد کو نوٹس جاری کر ان کا نظریہ جاننے کے لیے کہا تھا۔ عدالت نے نابالغ کا نظریہ جاننے کے بعد ہی کلوزر رپورٹ پر اپنا فیصلہ سنانے کے لیے کہا تھا۔ دہلی پولیس نے عدالت میں 550 صفحات کی کینسلیشن رپورٹ داخل کی تھی۔ اس کلوزر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں برج بھوشن سنگھ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔