زلزلے کے دو جھٹکوں سے لرز اٹھی وادی کشمیر، بارہمولہ میں تھا مرکز

وادی کشمیر میں منگل کو مسلسل دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.9 اور 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم اس زلزلے سے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

سری نگر: وادی کشمیر میں منگل کو مسلسل دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.9 اور 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم اس زلزلے سے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ پہلا زلزلہ صبح 6 بج کر 45 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں تھا اور اس کی گہرائی زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھی۔

اس کے بعد دوسرا زلزلہ صبح 6:52 پر محسوس کیا گیا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 تھی۔ دوسرے زلزلے کا مرکز بھی بارہمولہ ضلع میں تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر نیچے تھی۔


محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پوری وادی کشمیر میں محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے بعد گھروں میں موجود لوگ باہر نکل آئے۔ صوبائی حکام نے کہا ہے کہ ابھی تک وادی میں جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

خیال رہے کہ وادی کشمیر ایسا علاقہ ہے جسے زلزلے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ 8 اکتوبر 2005 کو کشمیر میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس زبردست زلزلے نے کشمیر میں تباہی مچا دی تھی، جس میں (پاک مقبوضہ کشمیر سمیت) 80000 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔