مودی-شاہ کی موجودگی میں جاسوسی معاملے پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے: کھڑگے

ملیکارجن کھڑگے نے بتایا کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ایک جج کی نگرانی میں کی جانی چاہئے اور بحث کے دوران وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی موجودگی پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ جاسوسی کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں اس پر بحث ہونی چاہئے، ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہئے، لیکن اس سے پہلے پارلیمنٹ میں اس پر تبادلہ خیال کرنا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے رول 167 کے تحت پہلے چیئرمین سے اور بعد میں ڈپٹی چیئرمین کے ذریعہ بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں وقفہ سوال اور وقفہ صفر اور دیگر تمام کارروائیوں کو ملتوی کرکے پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث کرنی چاہئے۔ ملیکارجن کھڑگے نے بتایا کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ایک جج کی نگرانی میں کی جانی چاہئے اور بحث کے دوران وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی موجودگی پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔