’فتح کے جلوس کے اخراجات بھی امیدوار کے کھاتے میں ڈالے جائیں گے‘

آدتیہ نیگی نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی اور جیتنے والے امیدواروں کی جیت کے جلوس کے اخراجات بھی ان کے اخراجات کے کھاتے میں ڈالے جائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

شملہ: ہماچل پردیش کے شملہ کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر آدتیہ نیگی نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کے اخراجات کا حساب ووٹوں کی گنتی کے دن تک جوڑا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ جیت کے جلوس کے اخراجات بھی امیدوار کے کھاتے میں ڈالے جائیں گے۔

نیگی نے بدھ کو یہاں بتایا کہ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی اور جیتنے والے امیدواروں کی جیت کے جلوس کے اخراجات بھی ان کے اخراجات کے کھاتے میں ڈالے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اخراجات سپروائزر اور حساب کتاب کی ٹیمیں ووٹوں کی گنتی سے ایک روز قبل ڈیوٹی پر ہوں گی اور فتح کے جلوس کے اخراجات کی نگرانی کریں گی۔


انہوں نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے بات چیت کے بعد محکمہ الیکشن نے مختلف اشیاء کی قیمتیں پہلے ہی طے کر رکھی ہیں جس کے مطابق اخراجات کا حساب لیا جائے گا۔ بینڈ یا ڈھول کے لیے فی کس 1000 روپے کا خرچہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فی مالا کے نرخ 35-70 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مٹھائی کی قیمتیں بھی پہلے سے مقرر ہیں۔ فتح کے جلوس میں استعمال ہونے والے سامان جیسے جھنڈے، بینرز، گاڑیاں وغیرہ کی قیمت بھی امیدوار کے اخراجات میں شامل کی جائے گی۔ نیگی کے مطابق پولنگ افسران ووٹوں کی گنتی کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں اور پرامن گنتی کے لیے سب سے تعاون کی توقع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔