تیجسوی یادو اور آدتیہ ٹھاکرے جلد کرنے والے ہیں ملاقات، اہم سیاسی ایشوز پر ہوگا تبادلہ خیال

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے اور شیوسینا رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی کی بدھ کے روز بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سے ملاقات ہوگی۔

آدتیہ ٹھاکرے اور تیجسوی یادو، تصویر آئی اے این ایس
آدتیہ ٹھاکرے اور تیجسوی یادو، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر اور مہاوکاس اگھاڑی حکومت میں سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے بدھ کے روز پٹنہ میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سے ملاقات کریں گے۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے حزب مخالف پارٹیوں کو متحد کرنے کے لیے ایک قدم کی شکل میں اس ملاقات کو دیکھا جا رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس دوران کچھ اہم سیاسی ایشوز پر تبادلہ خیال ہوگا۔

آدتیہ ٹھاکرے کے ساتھ پارٹی سکریٹری انل دیسائی اور ایک دیگر رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی بھی ہوں گی۔ حال ہی میں آدتیہ ٹھاکرے نے مہاراشٹر میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں بھی شرکت کی تھی۔ اس سے پہلے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی بھگوا پارٹی کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے کی پہل کی تھی۔


اس سے پہلے آدتیہ نے کہا کہ تیجسوی یادو میری عمر کے ہیں۔ ہم ہمیشہ سے فون پر بات کرتے رہے ہیں۔ جب ہم حکومت میں تھے تب بھی ان سے بات ہوتی تھی۔ جب وہ اپوزیشن میں تھے، تب بھی ہماری بات چیت جاری تھی۔ آج ہم پہلی بار ملیں گے۔ ہم ماحولیات، صنعت، فضائی بحران سمیت اچھے کاموں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔