دنیا پر امریکہ کی حکمرانی کا دور ختم ہو رہا ہے: نیشنل انٹرسٹ
امریکن بین الاقوامی تعلقات کے جریدے نیشنل انٹرسٹ کے شائع کردہ مقالے میں کہا گیا ہے کہ سرد جنگ کے بعد امریکہ کی زیرِ قیادت شروع ہونے والا واحد قطبی عالمی نظام اب تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے۔
واشنگٹن: چین کی عالمی سطح پر ترقی کا راستہ روکنے میں اور اپنے دشمنوں کے لئے کئے گئے اقدامات میں ناکامی سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ اپنی سابقہ طاقت کھو بیٹھا ہے۔ یہ دعوی نیشنل انٹرسٹ میں شائع ایک مقالے میں کیا گیا ہے۔ امریکن بین الاقوامی تعلقات کے جریدے نیشنل انٹرسٹ کے شائع کردہ مقالے میں کہا گیا ہے کہ سرد جنگ کے بعد امریکہ کی زیرِ قیادت شروع ہونے والا واحد قطبی عالمی نظام اب تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام :مہاراشٹرا میں عاشورہ کے جلوس پر پابندی برقرار
مقالے میں افغانستان اور عراق میں امریکہ کی ہزیمت کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ میں خاص طور پر شام، یمن اور لیبیا کے بحرانوں سے متعلق کوئی موقف اختیار کرنے کا کام انقرہ، ماسکو اور تہران پر چھوڑ دیا ہے۔ ان عناصر کے ساتھ ساتھ چین کی عالمی سطح پر ترقی کا راستہ روکنے میں اور اپنے دشمنوں کے لئے اٹھائے گئے اقدامات میں ناکامی سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ اپنی سابقہ طاقت کھو بیٹھا ہے۔
مقالے میں اس پہلو پر بھی غور کیا گیا ہے کہ واحد قطب والے عالمی نظام کے بعد نیا عالمی نظام کیا ہو گا۔ تجزئیے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت امریکہ، چین اور روس کی شرکت سے کثیر قطبی یا پھر 2 قطبی نظام جیسے مختلف نظام ایجنڈے پر ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ یہ متعدد عالمی نظام ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رقابت کی حالت میں ہیں اور کسی ایک نظام کے غالب ہونے میں بیسیوں سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔