محرم الحرام :مہاراشٹرا میں عاشورہ کے جلوس پر پابندی برقرار

تعزیہ داری اور ماتمی و علمداری کی اجازت ہوگی لیکن کسی بھی قسم کےجلوس, وعظ اور بھیڑ بھاڑ جمع کرنے پر پابندی برقرار رہے گی ۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی اور ریاست میں امسال بھی محرم الحرام کورونا کے سایہ اور سخت پابندیوں میں ہی ہو گا۔ جلوس عاشورہ تعزیہ داری ماتمی جلوس پر امسال بھی پابندی برقرار رہے گی جبکہ تعزیہ بٹھانے اور سبیلیں سجانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن کسی بھی قسم کا مذہبی جلوس و عظ اور بھیڑ بھاڑ جمع کر نے پر پابندی بر قرار رہے گی یہ حکمنامہ اور سرکلر ریاستی سرکار کے وزارت داخلہ کے نائب سکریٹری سنجے کھوڈیکر نے جاری کیا ہے۔ ممبئی میں یوم عاشورہ کا جلوس نکالا جاتا ہے لیکن امسال اس پر پابندی بر قرار رکھی گئی ہے گزشتہ سال ہائی کورٹ کی اجازت پر مشروط علامتی جلوس نکالا گیا تھا جس میں پانچ جانثاران حسین رضی اللہ علیہ تعالی عنہ کو شریک ہونے کی اجازت تھی۔

کورونا کے سبب محرم الحرام سادگی سے کرنے کی اپیل اس گائڈ لائن میں کی گئی ہے اس کے ساتھ تعزیہ داری اور علمداری کے جلوس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سبلیں مقامی انتظامیہ و بی ایم سی سے اجازت نامہ لے کر قائم کر نے کی اجازت ہے۔ مہاراشٹر سرکار کے بریک دی چین پر عمل آوری لازمی ہے کورونا وبا پر قابو پا نے کیلئے محرم الحرام میں محکمہ بازآبادکاری, بحالی اور ماحولیات طبی و دیگر متعلقہ محکمہ سمیت پولیس و انتظامیہ کی گائڈ لائن پر عمل آوری ضروری ہے یہ حکم نامہ آغاز محرم سے لے کر اختتام عاشورہ تک جاری رہے گا۔


ریاست اور ممبئی میں آج سے باقاعدہ طو رپر محرم الحرام کا آغاز ہوگیا ہے بھنڈی بازار امام باڑہ سمیت مسلم اکثریتی علاقوں میں سبیلیں سجائی گئی ہیں جبکہ امسال کورونا کے سبب وعظ اور مجالس کو اجازت نہیں دی گئی ہے لیکن آن لائن اجازت دی گئی ہے اور آن لائن پر وعظ اور تقاریر منعقد کر نے کی بھی اجازت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔