الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کے وفد کا مطالبہ تسلیم کیا، ابھشیک منو سنگھوی کا اظہار تشکر

ابھشیک منو سنگھوی نے اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ اپوزیشن وفد کے مطالبے کو الیکشن کمیشن نے منظور کر لیا ہے، اب پوسٹل بیلٹ کی گنتی ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی سے قبل ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>ابھیشیک منو سنگھوی / آئی اے این ایس</p></div>

ابھیشیک منو سنگھوی / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ایک وفد نے اتوار کے روز الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تھی اور پوسٹل بیلٹ کا معاملہ اٹھایا تھا۔ اپوزیشن لیڈروں نے مطالبہ کیا تھا کہ ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی سے قبل پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی جائے۔ کانگریس لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے الیکشن کمیشن سے کہا تھا کہ پوسٹل بیلٹ ایک مشہور عمل ہے اور کئی بار یہ انتخابی نتائج میں فیصلہ کن ثابت ہوتا ہے۔ ایسے میں پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی جائے۔

اپوزیشن پارٹیوں کے اس مطالبے کو الیکشن کمیشن نے تسلیم کر لیا ہے اور اس تعلق سے ہدایت دے دی گئی ہے کہ 4 جون کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی سے قبل پوسٹل بیلٹس کی گنتی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے ذریعے اپوزیشن پارٹیوں کے وفد کا مطالبہ تسلیم کرنے پر کانگریس لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے الیکشن کمیشن کے تئیں اظہار تشکر کیا ہے۔


ابھیشک منو سنگھوی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایک وفد اتوار کو الیکشن کمیشن سے ملنے گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ہمیں اتوار کو فوری وقت دیا اور ہماری باتوں کو تحمل سے سنا، جس کے لیے ہم الیکشن کمیشن کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے بھی زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ الیکشن کمیشن نے جمہوریت کے ایک سنگین مسئلہ کو سمجھا۔ ووٹوں کی گنتی سے دو دن قبل اپوزیشن کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے شائستگی کے ساتھ اور فوری طور پر اتفاق کر لیا ہے اور اس کا اطلاق منگل کو ووٹوں کی گنتی کے وقت کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔