ان داتاؤں کی جدوجہد کی گونج آج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: پرینکا گاندھی

پرینکا واڈرا نے ٹوئٹ کیا کہ ’’آج ہمارے ان داتاؤں کی جدوجہد کی جیت پارلیمنٹ میں گونجے گی۔ آج ایک بار پھر کسانوں کی تحریک میں شہید ہونے والے 700 اور لکھیم پور کے کسانوں کی شہادت کو یاد کرنے کا دن ہے‘‘۔

پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر INC India
پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر INC India
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو کہا کہ سڑکوں پر کسانوں کی جدوجہد کی جیت آج پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں سنائی دے گی، جب تین زرعی قوانین واپس لئے جائیں گے۔

پرینکا واڈرا نے ٹوئٹ کیا کہ ’’آج ہمارے ان داتاؤں کی جدوجہد کی جیت پارلیمنٹ میں گونجے گی۔ آج ایک بار پھر کسانوں کی تحریک میں شہید ہونے والے 700 اور لکھیم پور کے کسانوں کی شہادت کو یاد کرنے کا دن ہے‘‘۔ آج جب پارلیمنٹ میں بل واپس ہوں گے تو پورا ملک ’جئے کسان‘ گائے گا اور اَن دینے والوں کے آگے سر جھکا دے گا۔


قابل غورہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے زراعت کے تین متنازع قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا اور کسانوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔ وزیر اعظم کے اس فیصلے کو کسانوں کی جیت بتاتے ہوئے پرینکا گاندھی نے سیاسی پارٹیوں سے اس کا کریڈٹ نہ لینے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ کانگریس کسانوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔