ڈرون بنانے والی کمپنی کو ملا ملک کا پہلا ڈرون کوالٹی سرٹیفکیٹ
جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ ایسے مزید 14 ڈرون بنانے والے اداروں کی درخواستیں زیر غور ہیں۔ امید ہے کہ انہیں بھی ڈیڈ لائن سے پہلے سرٹیفیکیٹ مل جائیں گے۔
نئی دہلی: ڈرون بنانے والی کمپنی ٹیک ورلڈ ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو ملک کا پہلا ڈرون کوالٹی سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ اس کے بعد رواں ماہ ملک کو تقریباً ساڑھے تین سو سرٹیفائیڈ ڈرون ملنے کی راہ ہموار ہو گئی۔ مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے آج یہاں وزارت میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں یہ سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ سندھیا نے کہا کہ ڈرون کو کوالٹی کا یہ سرٹیفکیٹ درخواست کے 34 دن کے اندر دیا گیا ہے، جبکہ ڈرون پالیسی میں اس کے لیے 75 دن کی مدت مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چھتیس گڑھ کے سی ایم بگھیل کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا
انہوں نے کہا کہ ایسے مزید 14 ڈرون بنانے والے اداروں کی درخواستیں زیر غور ہیں۔ امید ہے کہ انہیں بھی ڈیڈ لائن سے پہلے سرٹیفیکیٹ مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں شہری ہوا بازی کی وزارت نے پالیسی بنانے سے لے کر عمل درآمد تک تمام شعبوں میں بہت تیزی سے کام کیا ہے۔
کوالٹی کونسل آف انڈیا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منیش پانڈے نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی روڑکی اور کانپور کے ماہرین کو شامل کرکے معیار کے اصول اور دستورالعمل تیار کیا گیا ہے۔ اس میں وزارت شہری ہوا بازی، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن، انڈسٹری اور دیگر سرٹیفیکیشن اداروں سے بھی مدد لی گئی۔
ٹیک ورلڈ ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ نے تمام معیارات کو پورا کیا ہے اور سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون بنانے والے اپنی مصنوعات کی تصدیق کے لیے کسی بھی وقت کوالٹی کونسل آف انڈیا سے رجوع کر سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔