دشا روی کی گرفتار کے خلاف دہلی پولیس کو دہلی خاتون کمیشن کا نوٹس

ویمن کمیشن نے پوچھا ہے کہ کیا دشا کی گرفتاری کے دوران طے شدہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تھا؟ نیز میڈیا رپورٹس کے مطابق کیا دشا کو عدالت میں پیش کرنے سے قبل پسند کے وکیل بھی فراہم نہیں کیے گئے تھے۔

دشا روی کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے مظاہرہ کا منظر / آئی اے این ایس
دشا روی کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے مظاہرہ کا منظر / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی ویمن کمیشن نے دہلی پولیس کو ماحولیاتی کارکن دشا روی کی گرفتاری سے متعلق نوٹس جاری کیا ہے کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا کہ "دیشا روی کو زرعی مظاہروں سے متعلق معاملوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دشا روی کو عدالت میں پیش کرنے سے قبل پسند کا وکیل نہیں دیا گیا، ساتھ ہی کچھ رپورٹ یہ بھی کہہ رہی ہیں کہ گرفتاری کے دوران قانونی طریقہ کار کی صحیح طریقے سے پیروی نہیں کی گئی۔ ہم نے پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے اور اس کیس سے متعلق جانکاری طلب کی ہے۔ پولیس کو معاملے کی جانچ کرنی چاہیے لیکن اگر یہ گرفتاری زرعی تحریک کی حمایت کے سبب ہوئی ہے تو یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔


ویمن کمیشن نے نوٹس میں دہلی پولیس سے دشا کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی طلب کی ہے۔ کمیشن نے پوچھا ہے کہ کیا دشا کی گرفتاری کے دوران طے شدہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا تھا؟ نیز میڈیا رپورٹس کے مطابق کیا دشا کو عدالت میں پیش کرنے سے قبل پسند کے وکیل بھی فراہم نہیں کیے گئے تھے۔

دشا کو جاننے والے متعدد سماجی کارکنوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ گرفتاری کے دوران ان کے والدین کو بھی ان کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا کہ انہیں کہاں لے جایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 22 (1) ہر شخص کو گرفتاری کے بعد پسند کے وکیل کے ذریعہ قانونی نمائندگی کا حق دیتا ہے۔ ویمن کمیشن نے اس معاملے میں اب تک کی جانے والی کارروائی کے بارے میں پولیس سے جانکاری طلب کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔