منی پور میں تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی

ذرائع کے مطابق لاشوں میں 15 علاقائی فوج کے اہلکاروں اور پانچ شہریوں کی شناخت ہو گئی ہے اور 43 دیگر لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

منی پور لینڈ سلائڈنگ، تصویر آئی اے این ایس
منی پور لینڈ سلائڈنگ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

امپھال: منی پور کے نونی ضلع میں گزشتہ روز مزید 12 لاشیں برآمد ہونے کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاشوں میں 15 علاقائی فوج کے اہلکاروں اور پانچ شہریوں کی شناخت ہو گئی ہے اور 43 دیگر لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

منی پور پولیس، فوج، آسام رائفلز، علاقائی فوج، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی طرف سے توپول میں تودے گرنے کے مقام پر تلاشی مہم جاری ہے۔ 29 اور 30 ​​جون کو لینڈ سلائیڈنگ میں ایک علاقائی فوج کا کیمپ بہہ گیا تھا۔ وزیراعلی این بیرن سنگھ نے دوسرے دن بھی بچاؤ آپریشن کا معائنہ کیا اور راحتی کام میں شامل تمام لوگوں سے ملاقات کی۔


وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس معاملے میں مدد کے لیے این ڈی آر ایف اہلکاروں کو بھیجا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لاپتہ افراد آئندہ دو تین روز میں مل جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 81 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 18 افراد کو بچا لیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔