مودی کی 'منی پور کی بات' سننے کا انتظار کر رہا ہے ملک، اگر پی ایم واقعی فکر مند ہیں تو وزیر اعلی کو برطرف کریں: کھڑگے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ پچھلے 55 دنوں سے مودی جی نے منی پور پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ پورا ملک ان کی ’منی پور کی بات‘ سننے کا انتظار کر رہا ہے۔

ملکارجن کھڑگے اور پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
ملکارجن کھڑگے اور پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

کانگریس نے منی پور میں ہوئے تشدد پر مودی حکومت کی خاموشی پر ایک بار پھر مرکز پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ٹوئٹ کرکے پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر حملہ کیا ہے۔ کھڑگے نے ٹوئٹ کیا کہ ایسی خبریں چل رہی ہیں کہ آخر کار وزیر داخلہ نے منی پور پر وزیر اعظم مودی سے بات کی ہے۔

کھڑگے نے کہا کہ پچھلے 55 دنوں سے مودی جی نے منی پور پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ پورا ملک ان کی ’منی پور کی بات‘ سننے کا انتظار کر رہا ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ اگر مودی جی واقعی منی پور کے بارے میں کچھ سوچتے ہیں تو سب سے پہلے انہیں اپنے وزیر اعلیٰ کو برطرف کرنا چاہیے۔ عسکریت پسند تنظیموں اور سماج دشمن عناصر کے ذریعہ چوری کیا گیا اسلحہ ضبط کریں۔ تمام جماعتوں سے بات چیت شروع کریں اور مشترکہ سیاسی راستہ نکالیں۔


ملکارجن کھڑگے نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز کی مدد سے ناکہ بندی ختم کریں۔ قومی شاہراہوں کو کھول کر اور محفوظ رکھ کر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ متاثرہ افراد کے لیے ریلیف، بحالی اور روزی روٹی کا پیکج بلا تاخیر تیار کیا جائے۔ اعلان کردہ ریلیف پیکج ناکافی ہے۔ آخر میں، کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی اور مودی حکومت کا کوئی بھی پروپیگنڈہ منی پور تشدد میں ان کی ناکامیوں کو چھپا نہیں سکتا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔