دہلی والوں کو لگا 'بجلی کا جھٹکا'! قیمتوں میں 10 فیصد کا ہوسکتا ہے اضافہ، ڈی ای آر سی نے دی شرح میں اضافے کی منظوری
بی ایس ای ایس نے ڈی ای آر سی کو درخواست دی تھی، جس پر بی ایس ای ایس کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اس نے پاور پرچیز ایگریمنٹ کی بنیاد پر شرح بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔
دہلی کے لوگوں کو گرمی کے دوران بجلی کا جھٹکا لگا ہے۔ بی ایس ای ایس علاقوں میں بجلی تقریباً 10 فیصد مہنگی ہو جائے گی۔ دراصل دہلی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، جنوبی دہلی، مغربی دہلی، نئی دہلی، پرانی دہلی اور دہلی کے ٹرانس یمنا علاقے کے رہائشی بجلی کے اس اضافے سے متاثر ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی این ڈی ایم سی یعنی نئی دہلی کا علاقہ بھی متاثر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : حج اجتماعیت اور ملی اتحاد کی بڑی علامت
آپ کو بتاتے چلیں کہ ریلائنس انرجی کی کمپنی بی ایس ای ایس نے دہلی میں بجلی کی خریداری کو لے کر ڈی ای آر سی کے سامنے درخواست دی تھی، جس پر اس نے بی ایس ای ایس کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے بجلی کی خریداری کے معاہدے کی بنیاد پر شرح بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بجلی کی یہ بڑھی ہوئی قیمتیں صارفین کے بل میں شامل ہوں گی یا نہیں، اس کا فیصلہ دہلی حکومت کرے گی۔ اس سے پہلے بھی جب بجلی کی خریداری کے معاہدے کی شرح میں اضافہ ہوا تھا، دہلی حکومت نے بجلی کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ خود لاگت برداشت کرے گی اور لوگوں کے بلوں میں کوئی فرق نہیں پڑا تھا۔
اس سے قبل دہلی حکومت نے 23 جون کو ہی ایک نئے ٹیرف کو منظوری دی تھی جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں دن کے وقت موجودہ شرح سے 20 فیصد تک کم ہوں گی وہیں رات کے وقت بجلی کی مانگ سب سے زیادہ ہوتی ہے، اس وقت قیمتوں میں 10 فیصد سے 20 فیصد تک شرح میں اضافہ ہوا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔