کانگریس کے ایم ایل اے ’سوتلی بم‘ کا علامتی ہار پہن کر اسمبلی پہنچے

ہردا کے ایم ایل اے سوتلی بموں کا ہار پہن کر اسمبلی کے احاطے میں پہنچے اور انتظامیہ کو اس حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

آئی اے این ایس

 بھوپال: مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع میں پٹاخے کی غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے کے بعد کانگریس نے جارحانہ موقف اختیار کیا ہے اور ہردا کے کانگریس کے ایم ایل اے آر کے دوگنے بم کا ہار پہن کر اسمبلی پہنچے۔

منگل (6 فروری) کی صبح ہردا کے مگردھا روڈ کے قریب واقع بیرا گڑھ میں پٹاخے کی فیکٹری میں کئی دھماکے ہوئے جس کے بعد آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں تقریباً50 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، 11 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ہردا کے ایم ایل اے نے سوتلی بموں کے ہار پہن کر اسمبلی کے احاطے میں پہنچ کر انتظامیہ کو اس حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہیں اسمبلی کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔


ایم ایل اے کا الزام ہے کہ ’’پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے میں ہمارے لوگ مارے گئے ہیں اور یہ سب انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہیے۔‘‘ کانگریس ایم ایل اے نے سوتلی بم کے ہار پہن کر ایوان میں داخل ہونا چاہا لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے زبردستی ان کی گردن سے بموں کی مالا اتار لی۔  کانگریس ایم ایل اے کے اس احتجاج پر بی جے پی ایم ایل اے نے سخت اعتراض کیا ہے۔ رامیشور شرما نے کہا ہے کہ ’’کانگریس تماشا نہ کرے، بلکہ حکومت انسانی بنیادوں پر جو کچھ کر رہی ہے اس میں تعاون کرے۔ بموں کے ہار پہننا عوامی نمائندوں کو زیب نہیں دیتا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔