سری نگر میں ملی ٹنٹ حملہ، غیر مقامی شہری سمیت دو افراد ہلاک

سری نگر کے شالہ کدل علاقے میں ؎مشتبہ ملی ٹنٹوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا غیر مقامی شہری جمعرات کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا اور اس طرح اس حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

سری نگر: سری نگر کے شالہ کدل علاقے میں بدھ کی شام مشتبہ ملی ٹنٹوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا غیر مقامی شہری جمعرات کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا اور اس طرح اس حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہو گئی۔

بتا دیں کہ سری نگر کے شالہ کدل علاقے میں بدھ کی شام مشتبہ ملی ٹنٹوں نے پنجاب کے امرتسر سے تعلق رکھنے والے دو شہریوں امرت پال سنگھ اور روہت ماشی پر نزدیکی سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں امرت پال سنگھ کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ روہت ماشی شدید زخمی ہو گیا جس کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔


سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حملے میں شدید زخمی ہونے والا روہت ماشی ولد پریم ماشی بھی جمعرات کی صبح یہاں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، نائب صدر عمر عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی،اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری ، بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔