بی جے پی نے زہر بویا، وہی کاٹ رہی ہے: چدمبرم
پی چدمبرم نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے امیدوار متحد ہیں اور پارٹی کو ریاست میں ایک مستحکم حکومت بنانے کے لیے اکثریت حاصل کرنے کا بھروسہ ہے۔
پنجی: کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے اتوار کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جو زہر بویا تھا وہی کاٹ رہی ہے اور یہ اسی حقیقت سے ظاہر ہے کہ اس کے رہنماؤں نے پارٹی کو چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اتر پردیش میں بی جے پی کو کیسے ہرایا جا سکتا ہے!... ظفر آغا
پی چدمبرم نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے امیدوار متحد ہیں اور پارٹی کو ریاست میں ایک مستحکم حکومت بنانے کے لیے اکثریت حاصل کرنے کا بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’گوا کے گزشتہ تاریخ کو دیکھتے ہوئے یہ اہم ہے۔ کانگریس پارٹی متحد ہوکر لڑے گی اور ہمیں امید ہے کہ یہاں کے عوام ہم پر یقین کریں گے‘۔
بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کی دھنوں کی فہرست سے اس بار گاندھی جی کے پسندیدہ عیسائی بھجن ’ابائیڈ وِد می‘ کو ہٹانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی چدمبرم نے کہا کہ اس پیش رفت سے ملک کے لوگوں کو چوٹ پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ دُھن 1950 سے ہر سال سالانہ تقریب میں بجائی جاتی ہے۔ اس سیکولر بھجن کو گاندھی جی نے مقبول بنایا تھا۔ مجھے امید ہے کہ بہتر سمجھ قائم رہے گی اور اس بھجن کو بحال کر دیا جائے گا‘۔
یہ بھی پڑھیں : ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا کیا فیصلہ
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چہرے کا اعلان تمام امیدواروں کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔ ہم طے کریں گے کہ اس کا اعلان ابھی کرنا ہے یا بعد میں‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گوا میں کانگریس پارٹی کو ملنے والی حمایت کو دیکھ کر انھیں یقین ہے کہ عوام انھیں مستحکم حکومت کے لیے اکثریت دیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔