ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا کیا فیصلہ
ہندوستانی ٹیم میں 4تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سوریہ کمار یادو، پرشانت کرشنا، جینت یادو، دیپک چاہر کو الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اشون، شردول ٹھاکر، بھونیشور کمار اور وینکٹیش آئر کو باہر رکھا گیا ہے۔
کیپ ٹاؤن: ہندوستان نے اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سوریہ کمار یادو، پرشانت کرشنا، جینت یادو، دیپک چاہر کو الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ روی چندرن اشون، شردول ٹھاکر، بھونیشور کمار اور وینکٹیش آئر کو باہر رکھا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور تبریز شمسی کی جگہ ڈوین پریٹوریئس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیمیں:
ہندوستان: 1 لوکیش راہل (کپتان)، 2 شیکھر دھون، 3 وراٹ کوہلی، 4 شریس آئیر، 5 رشبھ پنت (ڈبلیو کے)، 6 سوریہ کمار یادو، 7 جینت یادو، 8 دیپک چاہر، 9 پرشد کرشنا، 10 جسپریت بمراہ، 11 یوجیندر چہل
جنوبی افریقہ: 1 کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، 2 ینیمان مالان، 3 ٹیمبا باوما (کپتان)، 4 ایڈن مارکرم، 5 ریسی وان ڈیر ڈوسن، 6 ڈیوڈ ملر، 7 اینڈائل فیہوکوائیو، 8 سسندا مگالا، 9 کیشو مہاراج، 10 سساندا میگالا، 11 ڈوین پریٹوریئس
یہ بھی پڑھیں : اتر پردیش میں بی جے پی کو کیسے ہرایا جا سکتا ہے!... ظفر آغا
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔