سماج وادی پارٹی کا الیکشن کمیشن سے اوپینین پول پر پابندی لگانے کا مطالبہ

نریش اتم نے اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کمیشن سے اوپینین پول پر فوراً پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپینین پول کی ترسیل سے انتخابی عمل متاثر ہو رہا ہے۔

نریش اتم، تصویر آئی اے این ایس
نریش اتم، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے الیکشن کمیشن سے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران مختلف چینلوں پر شائع کئے جا رہے اوپینین پول کی براڈ کاسٹننگ پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس پی کے ریاستی صدر نریش اتم نے اتوار کو چیف الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں کہا کہ اترپردیش میں ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد اس طرح کے اوپینین پول کی ترسیل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے دلیل دی ہے کہ ریاست میں آٹھ جنوری کو ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد 21 جنوری کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے نامزدگی کی تاریخ بھی ختم ہوچکی ہے۔ اس دوران نیوز چینلوں پر لگاتار اوپینین پول دکھائے جا رہے ہیں۔ اس سے ووٹر گمراہ ہو رہے ہیں۔


نریش اتم نے اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کمیشن سے اوپینین پول پر فوراً پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپینین پول کی ترسیل سے انتخابی عمل متاثر ہو رہا ہے۔ ریاست میں آزاد اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے اوپینین پول کی ترسیل پر فوری اثر سے پابندی لگائی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔