بی جے پی لیڈر نے ممتا بنرجی کو لکھا جذباتی خط، پارٹی بدلنے کی خواہش کا اظہار

ترنمول کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہوئی سونالی گوہا اب بی جے پی چھوڑنا چاہتی ہیں اور اسی لیے انھوں نے ممتا بنرجی کو خط لکھ کر گزارش کی ہے کہ انھیں ترنمول کانگریس میں ایک بار پھر جگہ دی جائے۔

ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہوکر بی جے پی میں شامل ہونے والی سابق ممبر اسمبلی سونالی گوہا نے آج وزیر اعلی ممتابنرجی کو جذباتی انداز میں خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ انہیں پارٹی میں واپس لیا جائے۔ انہوں نے ہفتے کو ٹوئٹر پر بھی اپنا خط شائع کیا ہے۔ ٹکٹ نہیں ملنے کے بعد کہا تھا کہ دیدی بدل گئی ہیں- ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کا ہاتھ تھام کر بی جے پی میں شامل ہوگئی تھیں۔ پاؤں چھو کر گھوش کو سلام کیا۔ اب جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست ہوچکی ہے اور ایک بار پھر بنرجی وزیر اعلی بن گئی ہیں تو انہوں نے ایک خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ ترنمول کانگریس میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔

سونالی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ "دیدی اگر آپ مجھے معاف نہیں کریں گی تو میں زندہ نہیں رہ پاؤں گی"- انہوں نے لکھا ہے کہ بی جے پی میں جانے کا فیصلہ غلط تھا- سونالی نے لکھا ہے کہ جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی اسی طرح میں دیدی کے بغیر نہیں جی سکتی ہوں۔ دیدی، مجھے ایک بار پھر اپنے سایہ کے نیچے رہنے کا موقع دیں۔


سونالی گوہا کے اس خط پر بی جے پی کے ترجمان شیامک بھٹاچاریہ نے کہا کہ اگر کوئی اپنی پرانی پارٹی میں واپس جاتا ہے اور اسے سکون ملتا ہے، تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ سونالی کے خط پر ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سوگت نے کہا کہ گوہا کو پارٹی میں واپس لانے سے متعلق حتمی فیصلہ ممتا بنرجی ہی کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔