مدھیہ پردیش کے راج گڑھ میں شادی کے مہمانوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، 15 لوگوں کی موت

راج گڑھ کے گاؤں پپلوڈی کے قریب شادی کے مہمانوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس میں 10 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش کے راج گڑھ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا جہاں شادی کے مہمانوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی ہے۔ اس المناک حادثے میں 15 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ راج گڑھ کے پپلوڈی گاؤں کے قریب پیش آیا۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق معلومات کے حساب سے ٹریکٹر ٹرالی راجستھان سے راج گڑھ آ رہی تھی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شادی کی بھری بارات کی ٹرالی الٹ گئی۔ حادثے میں دس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعہ کے بعد کلکٹر سمیت پولس انتظامیہ موقع پر موجود ہے۔ 108 کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔


عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ہوتے ہی ٹرالی الٹ گئی، متعدد افراد اس کے نیچے دب گئے۔ انتظامیہ اور وہاں موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ بعض افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔