تلنگانہ حکومت روہت ویمولا کے خاندان کو انصاف دلانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی: کانگریس

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا ہے کہ کانگریس روہت ویمولا کے خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے نیز وہ روہت ویمولا کے خاندان کو انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

<div class="paragraphs"><p>روہت ویمولا کو انصاف دلانے کی مہم کی ایک تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

روہت ویمولا کو انصاف دلانے کی مہم کی ایک تصویر/ سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس نے حال ہی میں طالب علم روہت ویمولا کے معاملے میں تلنگانہ ہائی کورٹ میں ایک کلوزر رپورٹ داخل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روہت ویمولا نے اپنی اصل ذات کے سامنے آنے کے خوف سے خود کشی کر لی تھی۔ اسی کے اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ روہت ویمولا دلت نہیں تھا، وہ اپنی اصل ذات کے ظاہر ہونے سے خوفزدہ تھا اور اسی خوفزدگی کی عالم میں اس نے خود کشی کر لی تھی۔

اس کلوزر رپورٹ کے داخل ہونے کے بعد کانگریس نے ایک بار پھر روہت ویمولا کو انصاف دلانے اور اس کے خاندان کے لوگوں کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعادہ کیا ہے۔ کانگریس کے تنظیمی امور کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس روہت ویمولا کے خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ جیسا کہ تلنگانہ پولیس کی طرف سے واضح کیا گیا ہے، متعلقہ کلوزر رپورٹ جون 2023 میں تیار کی گئی تھی۔ اس سے قبل کی تفتیش میں کئی تضادات تھے۔ تلنگانہ میں کانگریس حکومت روہت ویمولا کے خاندان کو انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔


کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا ہے کہ صرف یہی نہیں بلکہ مرکز میں جب انڈیا الائنس کی حکوت بنے گی تو ہم خاص طور سے کیمپس میں ذات و فرقہ وارانہ مظالم پر روک لگانے کے لیے ایک روہت ویمولا قانون بنائیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سماجی و معاشی پسماند گی کے پسِ منظر سے آنے والے کسی بھی طالب علم کو روہت ویمولا جیسے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔