تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے ’زراعتی قرض معافی منصوبہ‘ کا کیا اعلان، 2 لاکھ روپے تک کا قرض ہوگا معاف
حکومت نے قرض معافی منصوبہ کی گائیڈلائنس سے متعلق پیر کے روز تیلگو میں نوٹس جاری کیا، حکومت نے کہا کہ کسان کنبوں کی شناخت کے لیے سول سپلائی ڈپارٹمنٹ کے پی ڈی ایس کارڈ کا ڈاٹا استعمال کیا جائے گا۔
تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے پیر کے روز کسانوں کے حق میں ایک بڑا اعلان کیا۔ دراصل کانگریس نے اسمبلی انتخاب کے دوران کیے گئے وعدہ کے مطابق زرعی قرض معاملہ پر اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طے کردہ ایک نئی پالیسی کے مطابق کسانوں کے لیے 2 لاکھ روپے تک کا فصل قرض معاف کیا جائے گا۔
ریاستی حکومت کے ذریعہ اعلان کردہ قرض معافی منصوبہ سے متعلق گائیڈلائنس کے مطابق 12 دسمبر 2018 کو یا اس کے بعد دیے گئے یا تجدید کیے گئے ایسے فصل قرض کو معاف کر دیا جائے گا جسے 9 دسمبر 2023 تک ادا کرنا تھا۔ حکومت نے قرض معافی سے متعلق گائیڈلائنس پر پیر کے روز تیلگو میں نوٹس بھی جاری کیا۔ حکومت نے اس میں کہا کہ کسان کنبوں کی شناخت کے لیے سول سپلائی ڈپارٹمنٹ کے پی ڈی ایس کارڈ کے ڈاٹابیس کا استعمال کیا جائے گا۔ فیملی میں اس کے سرپرست، ان کی بیوی، بچے اور دیگر شامل ہوں گے۔
بتایا جاتا ہے کہ حیدر آباد واقع این آئی سی (نیشنل انفارمیشن سنٹر) اس منصوبہ میں آئی ٹی شراکت دار کی شکل میں کام کرے گا۔ گائیڈلائنس کے مطابق قرض معافی منصوبہ کے فعال ہونے کے لیے ہر بینک میں ایک نوڈل افسر مقرر کیا جائے گا۔ نوڈل افسر ریاستی محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر اور این آئی سی کے درمیان ربط کا کام کریں گے۔ مناسب قرض معافی رقم ڈائریکٹ پرافٹ منتقلی کے ذریعہ سے مستفید کسان کے ڈیبٹ اکاؤنٹ میں ڈال دیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔