تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے 15 اگست تک کسانوں کے قرض کی معافی کا وعدہ کیا

ریونت ریڈی نے کسانوں کو یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت انہیں اگلے فصل کے سیزن سے دھان کی فی کوئنٹل 500 روپے کا بونس دے گی اورلوک سبھا انتخابات کے دو ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ریونت ریڈی / تصویر ایکس</p></div>

ریونت ریڈی / تصویر ایکس

user

آئی اے این ایس

اسمبلی انتخابات سے قبل دی گئی ضمانتوں پر عمل درآمد سے متعلق اپوزیشن پارٹیوں کے بڑھتے ہوئے اعتراضات کے درمیان تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے پیر(15 اپریل) کے روز اعلان کیا کہ 2 لاکھ روپے تک کے کسانوں کے قرض 15 اگست تک معاف کردیئے جائیں گے۔ لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کی مہم کے ایک حصے کے طور پر پیر کی شام نارائن پیٹ میں کانگریس کے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے، ریونت ریڈی نے کسانوں کو یقین دلایا کہ ان کے قرض ایک ہی وقت میں معاف کردیئے جائیں گے۔

یہ دعوی کرتے ہوئے کہ کانگریس حکومت کسانوں کے قرضوں کو معاف کرنے کے اپنے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹے گی، انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے ماڈل ضابطہ اخلاق کی وجہ سے اب تک قرض معاف نہیں ہوئے ہیں۔ ریونت ریڈی نے کسانوں کو یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت انہیں اگلے فصل کے سیزن سے دھان کی فی کوئنٹل 500 روپے کا بونس دے گی۔ تلنگانہ کانگریس کے سربراہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ لوک سبھا انتخابات کی تکمیل کے دو ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔


اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ سرکاری اسکیموں کو 'اندرامّا' کمیٹیوں کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔ ان کمیٹیوں کو اسکیموں کے لیے استفادہ کنندگان کے انتخاب کا اختیار دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے ریاست کی 17 لوک سبھا سیٹوں میں سے پانچ پر بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ ایک خفیہ معاہدہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی آر ایس صدر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنی بیٹی (کے کویتا) کے لیے ضمانت حاصل کرنے کے لیے اپنی پارٹی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس گروی رکھا ہے، جو اس وقت قومی دارالحکومت میں ایکسائز پالیسی کیس میں جیل میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔