’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز

تیجسوی یادو نے دربھنگہ ہوائی اڈہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈہ کا ٹرمینل ابھی تک ڈھنگ سے بن کر تیار نہیں ہوا ہے، ہوائی جہاز آ رہا ہے، لیکن دربھنگہ میں ملک کا سب سے مہنگا ٹکٹ ملتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دربھنگہ دورہ پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے دربھنگہ میں اب تک ایمس نہیں بنائے جانے پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے وزیر اعظم مودی ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں۔

دربھنگہ میں جمعہ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے مذکورہ بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ جب ہماری 17 مہینے تک بہار میں حکومت تھی، تب ہم لوگوں نے دربھنگہ میں ایمس کی تعمیر کے لیے زمین بھی دستیاب کرا دی تھی۔ اس سے دربھنگہ شہر کی ترقی بھی ہوتی۔ اب تو دربھنگہ میں بھی وہ قبرستان-شمشان، ہندو-مسلمان کی ہی بات کریں گے۔


تیجسوی یادو نے دربھنگہ ہوائی اڈہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈہ کا ٹرمینل ابھی تک ڈھنگ سے بن کر تیار نہیں ہوا ہے۔ ہوائی جہاز آ رہا ہے، لیکن دربھنگہ میں ملک کا سب سے مہنگا ٹکٹ ملتا ہے۔ وزیر اعظم مودی بولتے تھے کہ ہوائی چپل پہننے والے بھی ہوائی سفر کریں گے، لیکن ہوائی چپل والے کیا، اعلیٰ متوسط طبقہ کے لوگ بھی ٹکٹوں کی زیادہ قیمت سے پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ تیجسوی یادو گزشتہ دو دنوں سے دربھنگہ میں ٹھہرے ہیں۔ وہ لگاتار آس پاس کے لوک سبھا حلقوں میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور انڈیا اتحاد کے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا پورا زور لگا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔